Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہیڑ میں آتشزدگی، ڈالر بے قابو، زیادتی کے ملزموں کو سزائے موت، وکلا کے ہاتھوں سب انسپکٹر ہلاک سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

18 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پچھلے ہفتے کے دوران پاکستان میں اہم واقعات ہوئے جن کی خبریں اردو نیوز نے شائع کیں۔ ان خبروں میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والوں کو سزائے موت، پاکستان کے انڈیا سے احتجاج اور توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے خبریں شامل تھیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
توشہ خانے سے سابق وزرا اعظم نے کون سے تحائف کتنے میں خریدے؟

سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں بیرون ملک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر خرید کر مارکیٹ میں بیچ دینے کے حوالے سے حکومت کی شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم وہ پہلے وزیراعظم نہیں جنہوں نے سرکاری توشہ خانے سے تحائف خریدے ہوں۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے سابق میجر عادل راجہ برطانیہ پہنچ گئے

راولپنڈی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے ’پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی‘ کے سابق ترجمان ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے پاس برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

سکیورٹی خدشات، آسٹریلیا نے پاکستان سے پہلی براہ راست پرواز روک دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی آسٹریلیا کے لیے پہلی براہ راست پرواز سکیورٹی وجوہات کے باعث آسٹریلوی حکام نے روک دی ہے۔  
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

سولر سسٹم کے لیے گرین میٹر لگوانا اور واپڈا کو بجلی بیچنا کتنا آسان؟

گرمیاں آتے ہی بجلی کے بلوں سے پریشان افراد شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا نظام (سولر پاور سسٹم) گھروں میں لگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

مہیڑ میں آتشزدگی: ’چند گھنٹوں کی آگ نے ہم سے سب کچھ چھین لیا

صوبہ سندھ کے علاقے دادو، مہیڑ میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کی آگ نے جہاں ہم سے ہمارے پیارے چھین لیے وہیں ہماری معاشی صورت حال بھی خراب کردی ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

ماحول متاثر ہو رہا ہے‘، صوابی ویمن یونیورسٹی میں موبائل فون پر پابندی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جامعہ کی حدود میں طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک مرتبہ پھر بے قابو کیوں؟

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نو روپے اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

اسلام آباد میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین افراد کو سزائے موت

اسلام آباد کے نواحی علاقے بری امام میں 11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار تین افراد کو دو، دو مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

سری لنکن شہری کی ہلاکت: 6 ملزمان کو سزائے موت اور 9 کو عمر قید

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔  

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

چاغی میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم، آٹھ افراد زخمی

بلوچستان میں حکام کے مطابق ضلع چاغی میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

پاکستان کی انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی حالیہ لہر کی شدید مذمت

پاکستان نے انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی حالیہ لہر اور انہیں نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس سب انسپکٹر ہلاک

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کے تشدد سے ایک سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سکیورٹی سٹاف کے مطابق واقعہ پیر کو جسٹس محمد وحید خان کی عدالت کے باہر پیش آیا۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر پروفیسر برطرف

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر صوبائی محتسب نے یونیورسٹی کے پروفیسر کو ملازمت سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں

شیئر: