Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان گاڑی استعمال کرنے والے کے نام منتقل کیاجاسکتا ہے؟

گاڑی استعمال کرنےوالے کے نام ’تفویض‘ بنانا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ڈرائیونگ کے دوران خلاف ورزیوں پرخود کارچالان رجسٹریشن پلیٹ کے ذریعے درج کیے جاتے ہیں۔ گاڑی کی نمبرپلیٹ کے ذریعے چالان کا اندراج گاڑی کے مالک پرکیا جاتا ہے۔
ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی پرموصول ہونے والا چالان مالک کے بجائے گاڑی استعمال کرنے والے کے نام پرمنتقل کیاجاسکتا ہے البتہ اس کے لیے درکار ثبوت مہیا کیاجانا ضروری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپردریافت کیا گیا تھا کہ خلاف ورزی پرکیے جانے وا لے چالان کو گاڑی کے مالک کے بجائے عملی طورپرگاڑی استعمال کرنے والے کے نام منتقل کیاجاسکتا ہے؟
واضح رہے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کسی اورکو دینے کی ممانعت ہے تاہم اگر کسی دوسرے شخص کو گاڑی دی جائے تو اس کے لیے قانونی کارروائی کرتے ہوئے این اوسی بنایا جانا لازمی ہوتا ہے جس کے تحت عارضی بنیادوں پرگاڑی دوسرے شخص کے نام رجسٹرہوتی ہے (محض استعمال کے لیے )۔
این اوسی کو عربی میں ’تفویض ‘ کہا جاتا ہے جس کا مقصد گاڑی کو استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔ تفویض کی کارروائی ابشر کے ذریعے کی جاتی ہے جس کی کنفرمیشن موبائل میسج کے ذریعے کردی جاتی ہے۔
این اوسی رجسٹرکرانے کے بعد کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی پرہونے والا چالان اسی شخص کے نام پرارسال کیاجائے گا جو اس وقت گاڑی استعمال کررہا ہوگا۔

شیئر: