Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل ایوارڈنہ ملنے پر برا نہیں مانتی،عالیہ

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ نیشنل ایوارڈ نہ پانے پر برا نہیں مانتی۔لکمت مہاراشٹرین آف دی ایئر 2017کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہیں نہیں جارہی ، میرے پاس ابھی کافی وقت پڑا ہے۔ ایوارڈ نہ ملنے پر بھی برا نہیں مانتی اس لئے میرے مداحوں کو بھی پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ فلم ’’رستم ‘‘میں بہترین اداکاری پر اکشے کمار اور فلم نرجامیں بہترین اداکاری پر سونم کپور کو حکومت کی طرف سے نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھاجبکہ کئی حلقوں کا خیال تھا کہ فلم علی گڑھ میں منوج باجپئی اور فلم اڑتا پنجاب میں عالیہ بھٹ زیادہ مستحق تھیں۔

شیئر: