Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان... ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ہلاکتیں ہوئیں۔ مارے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دریں اثناء ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ تربت میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ حافظ آباد کے مختلف علاقوں سے 16 افغان باشندوں سمیت 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔۔ جنوبی وزیرستان اور اپر دیر میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں ، ہینڈ گرینیڈ ، موبائل فون اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
 

 

شیئر: