Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے میں مکہ سے مدینہ کے لیے اضافی ٹرینیں

 رمضان کے آغاز سے اب تک ایک ہزار 1100 سے زیادہ  ٹرینیں چلائی گئی ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آمد ورفت کےلیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
 رمضان کے آغاز سے مکہ اور مدینہ کےلیے ایک ہزار 1100 سے زیادہ  ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔
الاخباریہ چینل  کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے بتایا کہ مصروف اوقات میں 4 اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ 
رمضان کے آغاز سے اب تک حرمین ایکسپریس ٹرین نے 2 لاکھ 48 ہزار  481 افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ 
یاد رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے جدہ ائیر پورٹ سے مکہ مکرمہ جانے والے عمرہ زائرین کے ٹکٹ میں پچاس فیصد تک کمی کی ہے۔ ٹکٹ کی قیمت 34 ریال کی گئی ہے۔ 
عمرہ زائرین کو ٹرین پر سوار ہونے سے قبل سمارٹ ڈیوائس یا سروس کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
حرمین ٹرین انتظامیہ کے مطابق ٹکٹ کے حصول کے بعد پہلے تفتیشی پوائنٹ اور پھر مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ جانے والی ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنا ہوگا۔ ٹرین سے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

شیئر: