Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال، امارتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ڈالر کی قیمت میں جمعے کے روز 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 185.63روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 29 اپریل کو سعودی ریال کی قدر 49.49 روپے، اماراتی درہم 50.53، کویتی دینار 605.46، عمانی ریال 482.15، بحرینی دینار 492.38 اور برطانوی پاؤنڈ 232.63 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 186 اور قیمت فروخت 187، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.7 اور قیمت فروخت 49.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.25 اور قیمت فروخت 49.75 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 روپے اور قیمت فروخت 240.5 روپے رہی۔

شیئر: