Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 نوجوان ہلاک

ادارہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے( فوٹوٹوئٹر)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
عاجل ویب نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے حوالے سے بتایا کہ’ الطوال گورنریٹ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے‘۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات مکمل کی جا رہی ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق مرنے والے نوجوان تھے، حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جسے ھسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثہ عید الفطر پر صامطہ کے قریب وعلان، المجنہ روڈ پر ہیش آیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے لاشوں اور زخمی و ھسپتال منتقل کیا۔

 

شیئر: