Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پانچ سال سے زیادہ پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد

اس فیصلے سے مملکت میں ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہو گا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پانچ سال سے زیادہ پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کابینہ نے پانچ سال پرانے ٹرکوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا،اب اس کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا تھا کہ ’پانچ مئی 2022 سے پانچ سال پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی نافذ کر دی جائے گی۔‘
 ’یہ فیصلہ سامان کی منتقلی کےلیے مختص ہر طرح کے تمام بڑے ٹرکوں پر لاگو ہو گا۔ ایسے ٹرک جن کا مجموعی وزن 3.5 ٹن سے زیادہ ہو ان سب پر یہ پابندی ہوگی۔ ٹرک کی میعاد کا اعتبار اس کے ماڈل کے سال میں جنوری کے مہینے سے ہو گا۔‘ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ’اس فیصلے کی بدولت مملکت میں ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہو گا اور مقابلے کا ماحول اچھا ہو گا۔‘
’ماحولیاتی تحفظ کے اہداف پورے ہوں گے۔ کاربن کے اخراج میں کمی ہو گی۔ آلودگی کا دائرہ محدود اور ایندھن کے استعمال کا تناسب کم ہوگا۔ ٹرکوں کی اصلاح و مرمت اور لاگت میں بھی کمی واقع ہو گی۔‘  

شیئر: