Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی کے نرخ بڑھا دیے، کم از کم کرایہ کتنا؟ 

فی کلو میٹر کرائے میں 16.675 فیصد اضافہ کیا گیا ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہروں میں ٹیکسی کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کم از کم کرایہ دس ریال کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’چار سواریوں والی گاڑی کا کم از کم کرایہ دس ریال ہوگا۔ فی کلو میٹر 1.80 ریال کے بجائے 2.10 ریال چارچ کیے جائیں گے۔ 16.675 فیصد اضافہ کیا گیا ہے‘۔
ٹیکسی سروس کی شروعات پر 16.36 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے میٹر 5.5 ریال پر شروع ہوتا تھا اب 6.4 ریال پر ہوگا۔ 
اتھارٹی نے کہا کہ ’فی منٹ انتظار یا گاڑی کی فی گھنٹہ رفتار 20 کلو میٹر سے  کم ہونے کی صورت میں فی منٹ لاگت 0.9 ریال ہوگی۔ پہلے اس پر لاگت 0.8 ریال تھی۔ اضافہ 12.5 فیصد کیا گیا ہے‘۔ 
بیان میں اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’5 اور اس سے زیادہ سواریوں والی بڑی ٹیکسی کے میٹر کی شروعات پہلے 6 ریال ہوتی تھی جو اب 7.3 ریال سے ہوگی۔ اس میں 21.67 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔
’بڑی ٹیکسی کا فی کلو میٹر کرایہ 20 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ پہلے فی کلو میٹر کرایہ 2 ریال  ہوتا تھا جو اب بڑھ کر 2.4 ریال ہوگا۔ فی منٹ انتظار کی لاگت میں 22.22 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ پہلے فی منٹ انتظار 0.9 ریال ہوا کرتا تھا جو اب بڑھا کر 1.1 ریال کیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: