Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک

مصری فوج کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
مصر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے دوران 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب نیوز نے ٹوئٹر پر جاری مصری فوج کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ نہرسویز کے مشرق میں ایک واٹرپمپنگ سٹیشن پر’ دہشت گرد حملے‘ کو ناکام بنانے کے دوران 11 سکیورٹی ہلکار ہلاک ہوئے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ جھڑپ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملہ کس مقام پر ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ سیکیورٹی اہلکار واٹرپمپنگ سٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروپ کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے، مرنے والوں میں ایک افسر اور دس اہلکار ہیں‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے، سینائی کے ایک الگ تھلگ علاقے میں انہیں محصور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔
حالیہ برسوں میں مصری سکیورٹی فورسز کے خلاف شدید حملوں میں سے ایک ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پچھلے ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے شمالی سینا میں قدرتی گیس کی ایک پائپ لائن اڑا دی تھی جس سے آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

شیئر: