Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 339 نئے مریض

مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار ہو گئی ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں اتوار 8 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 339 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 56 ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 103 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار415 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 112 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار563 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 99، ریاض میں 74، مدینہ منورہ میں 43، مکہ مکرمہ میں 45، دمام میں 19 اور ابہا میں 15 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 31 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ مکہ میں یہ تعداد 20، ریاض میں 25، مدینہ میں 5، ابہا اور طائف میں 4,4 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 12 ہزار 178 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: