Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کےلیے کارروائی کا آغاز 

محمکمہ پاسپورٹ ریاستی حقوق کی خلاف ورزی والے قیدیوں کی رہائی کی کارروائی کرے گی( فائل فوٹو الیوم)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے ریاستی حقوق کی خلاف ورزی والے قیدیوں کی رہائی کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ’ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہی فرمان پر تیزی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جن قیدیوں کو شاہی فرمان کے تحت رہائی کا استحقاق مل رہا ہے ان کی رہائی کی کارروائی جلد از جلد کی جائے‘۔ 
محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاستی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے قیدیوں کی رہائی کا حکم انسانی بنیادوں پر دیا ہے۔ اس کے تحت جو لوگ رہا ہوں گے ان پر اس کے خوشگوار اثرات پڑیں گے۔ رہائی کی بدولت قیدی اور ان کے خاندان ایک ساتھ مل کرخوشگوار زندگی گزار سکیں گے‘۔
واضح رہے کہ شاہی فرمان کے تحت صرف وہ قیدی رہا ہوں گے جو کسی نہ کسی شکل میں (سلطانی حق) یعنی ریاستی اختیارات کے خلاف تجاوز کے مرتکب ہوئے ہوں گے۔
اس کے تحت منصوبہ بند، بالقصد قتل کا ارتکاب کرنے والوں کو کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وہ قیدی بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جو کسی کا حق مارے ہوئے ہوں۔ 

شیئر: