خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل نایف الحجرف اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی ہنس گرنڈ برگ نے پیر کو ریاض میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں یمن میں بحران کے خاتمےکے لیے کی جانے والی اقوام متحدہ کی کوششوں اور یمن کے برسر پیکار فریقوں کے درمیان مشاورت سے طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کی حکمت عملی خاص طور پر زیر بحث آئی ہے۔
نایف الحجرف نے کہا کہ ’جی سی سی میں شامل ممالک یمن میں امن واستحکام کے فروغ اور یمنی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی ہرکوشش کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے‘۔