Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں دراندازوں کی مدد کرنے والا سعودی شہری گرفتار 

دراندازوں کو بھی پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے الدائرسیکٹر میں سرحدی محافظوں کے دستے نے ایتھوپیا کے 5 دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرحدی محافظوں نے دراندازوں کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔
سرحدی محافظوں نے خبردار کیا کہ’ جو شخص بھی سعودی عرب میں غیرملکیوں کو دراندازی،سفر یا رہائش میں سہولت فراہم کرے گا یا کسی بھی شکل و صورت میں ان کے ساتھ کوئی تعاون کرے گا اسے 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی، رہائش میں استعمال ہونے والے مکان کوضبط کرلیا جائے گا اور تشہیر بھی ہوگی۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ دراندازوں کی مدد بڑے جرائم میں سے ایک ہے۔ اس پر گرفتاری لازمی ہے۔ جس شخص کے علم میں یہ بات آئے کہ کوئی شخص مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں اقامہ و ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے تو وہ رابطہ کرکے مطلع کرے۔

شیئر: