Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان کو کویتی ہم منصب، ترکی اور مصر کے صدور کے ٹیلی فون

خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے بھی کامیاب کولونی سکوپی پر شاہ سلمان کو مبارکباد کے کیبلز بھیجے تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کویت کے ولی عہد مشال الاحمد الجابر الصباح، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
پیر کو سعودی خبر رساں ایجسنی ایس پی اے نے کہا ہے کہ ان رہنماؤں نے شاہ سلمان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک بات چیت میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ ماہ مملکت کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کو سراہا۔
اتوار کو جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں شاہ سلمان کی کولونی سکوپی ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد شاہ سلمان کو آرام کے لیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے بھی کامیاب کولونی سکوپی پر شاہ سلمان کو مبارکباد کے کیبلز بھیجے تھے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے لیے پُرخلوص جذبات رکھنے پر ان شکریہ ادا کیا۔

شیئر: