Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کولونو سکوپی، نتیجہ تسلی بخش

شاہ سلمان کو آرام کےلیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی ہے اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔ 
سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے جہاں کولونو سکوپی کی گئی، نتیجہ مثبت رہا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ’ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد شاہ سلمان کو آرام کےلیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے‘۔ 
ایوان شاہی  کے بیان میں دعا کی گئی کہ’ اللہ تعالی انہیں صحت و عافیت سے نوازے اور ان کی حفاظت کرتا رہے‘۔ 
قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سنیچر7 مئی کو معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

شیئر: