Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپالی خاتون نے 10ویں مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کی ہے (فوٹو: اے پی)
نیپالی قبیلے شرپا سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما شرپا خاتون نے دسویں مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کی ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعرات کی صبح لکپا شرپا اور دیگر کوہ پیما اچھے موسم کا فائدہ اٹھا کر آٹھ ہزار 849 میٹر بلند چوٹی پر پہنچے۔
ان کے بھائی منگما گیلو نے بتایا کہ ان کی بہن کی صحت ٹھیک ہے اور وہ چوٹی سے نیچے آ رہی ہیں۔
لکپا شرپا کی عمر 48 برس ہے۔ وہ باقاعدہ تعلیم اس لیے حاصل نہ کر سکیں، کیونکہ وہ بچپن ہی سے ٹریکرز کی مدد کر کے پیسے کماتی تھیں۔
وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ باقی خواتین کو متاثر کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے خواب پورے کر سکیں۔
لکپا شرپا اپنے تین بچوں کے ساتھ اب امریکہ میں رہتی ہیں۔
اس سے قبل شرپا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک اور کوہ پیما کامی ریٹا نے 26 ویں بار ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔

شیئر: