Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اگلے 48 گھنٹے میں فیصلے کر کے عوام کو اعتماد میں لیں گے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’اگلے الیکشنز کے لیے ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں‘ (فائل فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’اگلے 48 گھنٹے میں حتمی فیصلے کر کے پاکستان کے عوام کو اعتماد میں لے لیں گے۔‘
جمعے کو مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’ہم اکیلے فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں نہ ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔ سٹیک صرف مسلم لیگ ن کے ہی نہیں ہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتوں کے بھی ہیں۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’جب تک انہیں (اتحادی جماعتوں کو) مشاورت سے آگاہ نہیں کیا جائے گا ہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔‘
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’کوئی ڈیڈ لاک ہے نہ کوئی ڈیڈ لائن ہے۔ ہم اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے۔ ہمیں اکیلے فیصلے کرنے کا حق نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگلے الیکشنز کے لیے ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں، صرف پاکستان کے عوام کا ہی دباؤ ہوسکتا ہے جو اس کا حق ہے۔ ہم انہی کا دباؤ برداشت کریں گے۔‘

شیئر: