Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا نام بدنام کر کے رکھ دیا ہے، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت اکثر فلم انڈسٹری کے اداکاروں پر تنقید کرتی رہتی ہیں (فوٹو: انڈیا ٹائمز)
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’دھاکڑ‘ کے ڈائریکٹر کو بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ فلم کرنے پر سوالات پوچھے، لیکن وہ اپنے وعدے پر قائم رہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’دھاکڑ‘ کے بارے میں پریس کانفرنس میں فلم ڈائریکٹر رازنیش گھئی کو کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کے تجربے پر سوال پوچھا گیا۔
ان کے جواب دینے بعد کنگنا نے کہا کہ ’بہت سے لوگوں نے انہیں پوچھا کہ آپ اپنی پہلی فلم گنگنا رناوت کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، کیونکہ میرا نام بدنام کر کے رکھا دیا ہے۔‘
’لیکن اس کے باوجود انہوں کہا کہ وہ یہ فلم صرف کنگنا کے ساتھ کریں گے۔ پہلی مرتبہ فلم کرنے والے ڈائریکٹر کا یہ بڑا فیصلہ تھا۔ انہوں نے شکست تسلیم نہیں کی۔‘
کنگنا رناوت اکثر فلم انڈسٹری کے اداکاروں پر تنقید کرتی رہتی ہیں جن میں کرن جوہر اور عالیہ بھٹ سر فہرست ہیں۔
’دھاکڑ‘ ایک ایکشن تھرلر ہے جس میں کنگنا ایک جاسوس اگنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے علاوہ اس فلم میں ارجن رام پال اور دیویا دتا بھی شامل ہیں۔
اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’چاہے میں کوئین فلم میں بیگ چھیننے والے سے لڑ رہی ہوں، چاہے فلم پنگا میں ایک ماں کا کردار نبھایا اور ایک ماں جو فلم ججمینٹل ڈے میں اپنی ذہنی صحت کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ تمام خواتین کے یہ کردار دھاکڑ (بہادر) ہیں۔‘
سلمان خان نے ’دھاکڑ‘ فلم کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس پر کنگنا رناوت نے بھی سلمان خان کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سونے کے دل جیسے میرے دبنگ ہیرو تمہارا شکریہ۔‘

شیئر: