Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پلیز لینڈ کروا دے بھائی‘، عالیہ بھٹ کی ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ نے وپن کمار کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا ہے (فوٹو: انسٹاگرام وپن کمار)
انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ کی  ’پلیز بھائی لینڈ کروا دے‘ ویڈیو سے مشہور ہونے والے وپن کمار کے ساتھ ایک ایڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں وپن کمار کے ساتھ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
وپن کمار وہ شخص ہیں جن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پہلی مرتبہ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھایا گیا تھا جس میں وہ بہت سہمے ہوئے تھے۔ وہ بار بار درخواست کر رہے تھے کہ ’پلیز بھائی لینڈ کروا دے‘۔
عالیہ بھٹ نے وپن کمار کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ وپن کمار نے اشتہار کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پیرا گلائڈنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کے ساتھ عالیہ بھٹ ہیں۔
ویڈیو میں عالیہ بھٹ پیرا گلائڈنگ کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ وپن کمار سیلفی سٹک سے ویڈیو بنا رہے ہیں اور گھبرا کر وہی الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو انہوں نے اصل ویڈیو میں کہے تھے یعنی ‘لینڈ کروا دے۔‘
اس موقع پر عالیہ بھٹ پریشان وپن کمار کو چاکلیٹ پیش کرتی ہیں اور وہ چِلانا بند کر دیتے ہیں۔
وپن کمار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’کون کہتا ہے میم وائرل نہیں ہو سکتی۔ کس نے کہا تھا کہ میم کی زندگی ایک یا دو ماہ ہوتی ہے۔ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شوٹ کر رہا ہوں۔‘
انہوں نے عالیہ بھٹ اور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے ساتھ شوٹنگ کر کے میرا خواب پورا ہو گیا۔ میں پہلے شاٹ میں نروس ہو گیا، کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم دونوں بیٹھ کر بات کر رہے ہوں گے۔‘

شیئر: