Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز خٹک سے سرکاری گھر خالی کروانے کے لیے انتظامیہ کو خط

قانون کے تحت کابینہ ختم ہونے کے بعد 15 دن تک وفاقی وزیر مکان رکھ سکتا ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
عمران خان کی حکومت کو ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، لیکن سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تاحال سرکاری گھر خالی نہیں کیا ہے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے سرکاری گھر نہ چھوڑنے پر منسٹر انکلیو کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سنیچر کو گھر خالی کروانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط ارسال کر دیا ہے۔ 
وزارت ہاؤسنگ نے منسٹر انکلیو میں مکان خالی کرانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قانون کے تحت کابینہ ختم ہونے کے بعد 15 دن تک وفاقی وزیر مکان رکھ سکتا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی حکومت 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی، تاہم اب تک پرویز خٹک نے مکان خالی نہیں کیا۔ سابق وزیر دفاع منسٹر انکلیو میں مکان نمبر 28 میں رہ رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ نمبر 28 وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کو الاٹ کیا گیا ہے لیکن تاحال گھر کا قبضہ نہیں دیا گیا۔
’گھر خالی کروانے کے لیے مجسٹریٹ ٹیم کے ہمراہ تعینات کیا جائے۔‘

شیئر: