Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 431 نئے کیسز، جدہ میں سب سے زیادہ مریض

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار226 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 15 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 431 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 61 ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 116 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار226 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 349 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 125، ریاض میں 92 ،مکہ مکرمہ میں 63، مدینہ منورہ میں 52،دمام میں 15، ابہا اور الھفوف میں 6,6 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 107 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں 50، مدینہ میں 44، مکہ میں 18، دمام میں 13، ابہا اور طائف میں 8,8 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 586 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: