Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 364 نئے مریض، 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 364 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 364 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد  9 لاکھ ایک ہزار 440 ہوچکی ہے۔

امارات میں کورونا سے اب تک 2302 اموات ہوچکی ہیں۔ (فوٹو وام)

وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  252 رہی جس کے بعد کل مریضوں کی تعد د 8 لاکھ 85 ہزار 287 رہی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 302 رہی۔
امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 68 ہزار 888 نئے ٹیسٹ کرائے  گئے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: