Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پیر تک ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں

وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کرکے فیصلے پرعمل درآمد کیا جائے گا (فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت حج وعمرہ  نے کہا ہے کہ ’پیر 16مئی 2022 15 شوال ہے۔ عمرہ ویزا حاصل کی درخواست دینے کا آخری دن ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کرکے اس فیصلے پرعمل درآمد کیا جائے گا‘۔
الاخباریہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے پر مملکت پہنچنے کی آخری تاریخ شوال کا آخری دن ہے ہر سال اسی پرعمل درآمد ہوگا۔ شوال کی تاریخ کا اعتبارام القری کیلنڈر کے حساب سے ہوگا‘۔
وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کا آخری دن 30 ذوالقعدہ مقررکیا گیا ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ اس سال عمرہ موسم  کے دوران اب تک عمرہ زائرین کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘۔
وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق ’اس سال عمرہ ویزہ کی درخواست دینے کی آخری تاریخ پیر 16مئی 2022 15 شوال ہے‘۔

شیئر: