Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر قاتلانہ حملے میں بچ گئے 

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگی ہے(فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن کی مشترکہ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر صالح علی حسن اتوارکوعدن میں قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ 
العربیہ نے بریگیڈیئر صالح علی حسن کے کاررواں پر بارودی گاڑی کے حملے کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔ 

 صالح علی حسن کے کاررواں پر میں بارود سے لدی گاڑی کا استعمال کیا گیا( فوٹو العربیہ)

یمن کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حملے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ تعز میں امن عامہ کے دفتر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یمنی حکومت نے بیان میں کہا کہ حوثیوں کے مسلسل حملے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہیں۔ امن کوششوں پرمثبت ردعمل کے لیے اقوام متحدہ کو حوثیوں پر سنجیدگی سے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 
یمنی حکومت نے اقوام متحدہ اور یمن کے لیے خصوصی ایلچی سے مطالبہ کیا ا کہ حوثیوں کو خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے ٹھوس اور حقیقی اقدامات کیے جائیں۔ 

شیئر: