Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال، امارتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قدر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 194.18 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 192.53 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں 16 مئی کو سعودی ریال کی قدر 51.76 روپے، اماراتی درہم 52.86، کویتی دینار 632.61، عمانی ریال 504.38، بحرینی دینار 515.05 اور برطانوی پاؤنڈ 237.48 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 193 اور قیمت فروخت 195، سعودی ریال کی قیمت خرید 50.25 اور قیمت فروخت 50.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 52 اور قیمت فروخت 52.5 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233 روپے اور قیمت فروخت 235.5 روپے رہی۔

شیئر: