Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف اور حمزہ نے اکثریت کھو دی، عہدے چھوڑ دیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر فیصلے سے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔
منگل کو منحرف اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آںے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اکثریت کھو دی ہے ان کو آج ہی عہدوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کہ عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی اور پنجاب کی حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔
’پنجاب حکومت میں حمزہ شہباز کے پاس 171 ارکان ہیں جبکہ انہیں 186 چاہییں۔‘
فواد چوہدری کے مطابق شہباز شریف کے 173 ووٹ ہیں کیونکہ تین ارکان مسلم لیگ ن سے الگ ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہمارا بنیادی مطالبہ ہے اور اب اس کی طرف بڑھنا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں لکھا ’پاکستانی عوام کو مبارک ہو، لوٹے فارغ۔‘

’پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفٰی دے۔ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔‘

شیئر: