Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں حج درخواستوں کےلیے قواعد و ضوابط کا اعلان

عازمین حج کو مقرر ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نےاس سال حج درخواستوں کےلیے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں قدرتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی امور کے نگراں قومی ادارے اور اسلامی و اوقاف امورکے قومی ادارے نے کہا ہے کہ’ اس سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو سعودی عرب جانے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی نیگٹیو رپورٹ پیش کرنا ہوگی‘۔ 
بیان میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا گیا کہ’ پہلے اندراج کرانے والوں کو ترجیحی بنیاد پر موقع دیا جائے گا۔ حج کےلیے اندراج آن لائن ہوگا‘۔ 
امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ ’عازمین حج کو وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی‘۔ 
’ اس سال حج پر وہی شہری اور غیرملکی جائیں گے جن کی عمر65 برس سے کم ہوگی اور وہ منظور شدہ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگواچکے ہوں گے‘۔ 
متحدہ عرب امارات نے عازمین حج  کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات پر بھی قدرو منزلت کا بھی اظہار کیا ہے۔

شیئر: