Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ھالہ ابوخضیر، الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایک ابھرتا ستارہ

اربن پلاننگ کے شعبے میں اسسٹنٹ مینیجر ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
ھالہ ابوخضیر دسمبر2021 سے الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اربن پلاننگ کے شعبے میں اسسٹنٹ مینیجر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ھالہ ابوخضیر منصوبہ بندی کی درخواست کے جائزوں کی توثیق کرنے، اندازہ لگانے، شہری رہنما خطوط اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنے، شہری منصوبہ بندی کے منصوبوں اور خدمات کی رپورٹنگ کے لیے ذمہ دار ہیں۔
اس سے پہلے ھالہ ابوخضیر نے ستمبر 2020 سے دسمبر2021 تک الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں شہری منصوبہ بندی کے ماہر کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے شہری منصوبہ بندی کے ابتدائی مرحلے میں حصہ لیا اور درخواست کے جائزوں کی منصوبہ بندی میں مدد اور شہری رہنما خطوط اور ضوابط کا جائزہ لیا۔
ھالہ ابوخضیرماحولیاتی انیشیٹوز کے لیے الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نمائندے بھی ہیں۔
انہوں نے جولیا واٹسن سٹوڈیو کے ساتھ دیسی نظام (گرین انفراسٹریکچر، پانی کے نظام، زراعت اور فضلہ کے انتظام) پر تحقیق کے لیے ایک معاون کے طور پر پارٹ ٹائم کام کیا۔
ھالہ ابوخضیر نے جنوری 2016 سے مئی 2019 تک ریاض میٹرو پروجیکٹ کے لیے بیچٹیل کے ساتھ بطور آرکیٹیکٹ کام کیا۔ وہ اپریل 2017 سے مئی 2019 تک ڈیپ انڈر گراؤنڈ سٹیشن ڈیلیوری ٹیم کے لیے اور جنوری 2016 سے اپریل 2017 تک بنیادی انجینئرنگ ٹیم کے لیے آرکیٹیکٹ تھیں۔
انہوں نے تین قسم کے سٹیشنز کے لیے موک اپ کمروں کے ڈیزائن، تعمیر اور پریزنٹیشن میں مدد کی جن میں ڈیپ انڈر گراؤنڈ، ایلیویٹیڈ اینڈ شالوسٹیشنز شامل ہیں۔
ابو خودائر نے 2020 میں کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک سے فن تعمیر اور اربن ڈیزائن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جہاں انہیں کیمبل ایوارڈ سے نوازا گیا جو کولمبیا ایلومنی ایسوسی ایشن لیڈر شپ ایوارڈ ہے۔
انہوں نے 2016 میں پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض سے آرکیٹیکچرل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

شیئر: