Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر سے منگل تک گردو غبار کا طوفان چھایا رہے گا

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ہائی ویزے پرسفرکرنے والے احتیاطی تدابیراختیارکریں(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنیچر 21 مئی  سے منگل 24 مئی 2022 تک مملکت کے متعدد علاقوں میں گردو غبار کا طوفان چھایا رہے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات اور شہری دفاع کی جانب سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں اور سلامتی ہدایات کی پابندی کریں۔ 
دوسری جانب جمعرات کو نجران، ریاض، قصیم، حدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجنوں کے متعدد مقامات پر دن بھر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ 
موسمیات کے  قومی مرکز نے  اس حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  شاہراہوں اور کھلے مقامات پر گردو غبار کا اثر زیادہ ہے۔ حائل ریجن میں شام چھ بجے تک حد نگاہ محدود رہی۔ حدود شمالیہ کا حال بھی ایسا ہی تھا۔ 
قصیم ریجن اور اس کی کمشنریوں میں گردوغبار کی وجہ سے راہگیروں کو سفر میں مشکلات پیش آئیں۔  
ریاض ریجن میں بھی شام چھ بجے تک گردو غبار کا طوفان چھایا رہا۔  

شیئر: