Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج موسم کیسا رہے گا؟

’مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں مطلع معمولی طور پر گرد آلود رہے گا‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کی بعض کمشنریوں میں آج مطلع غبار آلود ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’حد نگاہ متاثر رہنے کی حالت شام 8 بجے تک رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع اور الرایس کمشنریاں گرد آلود موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی‘۔
دریں اثنا محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن، قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث دھول مٹی اڑنے کا امکان ہے‘۔
’مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں بھی مطلع معمولی طور پر گرد آلود رہے گا‘۔
محکمے بتایا ہے کہ ’جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگا کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: