Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 540 کورونا کے نئے کیسز ، 3 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 540 ایکٹیوکیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مرض کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار164 تک پہنچ گئی ۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں 512 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 7 لاکھ 46 ہزار525 افراد کووڈ 19 سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک اس وبائی مرض سے 9 ہزار 127 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت کے مختلف کورونا سینٹرز میں زیر علاج 80 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

 ویکسین کی 6 کرور52 لاکھ 5 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے بچاو کے لیے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 6 کروڑ 52 لاکھ 5 ہزار425 ویکسین کی خوارکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور تیسری خوراک شامل ہے۔

شیئر: