آر-4 وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کا ’اسلام آباد معاہدے‘ پر عملدرآمد کا جائزہ
آر-4 وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کا ’اسلام آباد معاہدے‘ پر عملدرآمد کا جائزہ
اتوار 21 جون 2026 14:39
مصر کے دارالحکومت قاہر میں سعودی عرب، پاکستان، مصر اور ترکیہ ( آر-4 گروپ) کے وزائے خارجہ کا اجلاس منعقدا ہوا جس میں ’اسلام آباد ایم او یو‘ کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق آر-4 وزارتی اجلاس کا آغاز قاہرہ میں محدود سطح پر ہوا۔
وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، اہم علاقائی اور عالمی پیش رفتوں پر تبادلۂ خیال کیا، اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
مذاکرات میں آر-4 فریم ورک کے تحت باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز و مواقع سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی گئی۔
اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس سے قبل مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور آر-4 پلیٹ فارم کے تحت تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر اپنے باہمی شراکتی روابط کو مزید مستحکم کرتے ہوئے سفارت کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔ (فوٹو: ایف او)
اعلامیے کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر اپنے باہمی شراکتی روابط کو مزید مستحکم کرتے ہوئے سفارت کاری کو فروغ دے رہے ہیں اور ایک زیادہ پُرامن اور باہم مربوط خطے کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے مکالمے، سفارت کاری، اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر ایک زیادہ پُرامن، مستحکم اور باہم مربوط خطے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔