Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز بڑھ گئے، 630 نئے مریض

کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 چل بسے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر16 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ 630 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 64 ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 118 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار856 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 406 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار327 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 153، ریاض میں 130 ،مکہ مکرمہ میں 78، مدینہ منورہ میں 46، دمام میں 28، طائف اور جازان میں 24,24، ج ابہا میں 15 جبکہ باحہ میں 12 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 101 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں 70،مکہ میں 34، دمام میں 28، مدینہ میں27، طائف میں 18 اور ابہا میں13رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 29 ہزار32 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: