Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 200.14 روپے رہی (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
انٹربینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ 
جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت خرید 200.5 اور قیمت فروخت 202 روپے رہی۔
مزید پڑھیں
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 52 اور قیمت فروخت 53 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید 54.5 اور قیمت فروخت 55.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 246 اور قیمت فروخت 248.5 روپے رہی۔
جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 200.14 روپے رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 53.35، اماراتی درہم 54.48، برطانوی پاؤنڈ 249.91، عمانی ریال 519.85، بحرینی دینار 530.86 اور کویتی دینار کی قدر 653.49 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں