Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں غیر قانونی تارکین کو رہائش فراہم کرنے پر شہری گرفتار 

غیر قانونی تارکین کو بھی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیاگیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان پولیس نے صبیا کمشنری میں ایتھوپیا کے 6 دراندازوں کو رہائش فراہم کرنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے غیر قانونی تارکین کو بھی حراست میں لے کر قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
جازان پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ جو شخص بھی مملکت میں دراندازی کے حوالے سے کوئی سہولت دے گا، دراندازوں کو سفر کرائے گا، رہائش فراہم کرے گا یا انہیں کسی بھی شکل میں کوئی تعاون دے گا تو اسے پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
ٹرانسپورٹ اور رہائش ضبط کرلی جائے گی جبکہ اس کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

شیئر: