Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 200.93 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں 79 پیسے کے اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 200.93 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 23 مئی کو سعودی ریال کی قدر 53.56 روپے، اماراتی درہم 54.70، کویتی دینار 656.46، عمانی ریال 522.57، بحرینی دینار 532.97 اور برطانوی پاؤنڈ 252.60 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 200.75 اور قیمت فروخت 202.25، سعودی ریال کی قیمت خرید 52.5 اور قیمت فروخت 53.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 56 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 247 روپے اور قیمت فروخت 249.5 روپے رہی۔

شیئر: