Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور جنرل باجوہ کا رابطہ، عسکری تعاون پر بات چیت

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت بھی دریافت کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کرنے اور  نیک خواہشات کے اظہار پر پاکستانی آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ 
گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعسکری شعبے میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: