Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کنگ فہد نیشنل لائبریری کے کیٹلاگ میں شامل

کنگ فہد نیشنل لائبریری 1983 میں قائم کی گئی تھی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے کنگ فہد نیشنل لائبریری کے سعودی یونیفائیڈ کیٹلاگ میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایک ڈیٹا بیس سے دانشورانہ وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے ملک کے محققین کو فائدہ ہو گا۔
معاہدے پر یونیورسٹی کے نمائندے ربیعہ البراک اور کیٹلاگ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عثمان محمد الاسمری نے دستخط کیے۔
لائبریری کا مقصد تکنیکی طریقوں کو معیاری بنانے کے لیے ایک قومی حوالہ تیار کرنا ہے۔ یہ معلومات اور علم کے منصوبوں کو تیار کرنے اور سعودی عرب میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو آسان بنانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
فروری میں لائبریری 2022 کے لیے بین الاقوامی فیڈریشن آف لائبریریز اینڈ انسٹی ٹیوشنز میں شامل ہوئی۔

کنگ فہد قومی لائبریری  58 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنی ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

فیڈریشن دنیا بھر کے 150 ممالک کے ایک ہزار 600  ارکان پر مشتمل ہے۔
کنگ فہد نیشنل لائبریری کے سیکریٹری ڈاکٹر منصور بن عبداللہ الزامل نے کہا کہ فیڈریشن میں شمولیت بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے لائبریری کی کوششوں کی انتہا ہے جو سعودی قیادت کے مسلسل تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیڈریشن میں شامل ہونے سے لائبریری میٹنگز، سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسوں میں فعال طور پر حصہ لینے کے علاوہ علم، تجربات، معیارات اور کام کے طریقوں کو شیئر کر سکے گی اور عالمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ کنگ فہد نیشنل لائبریری 1403 ھجری مطابق 1983 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کی گئی تھی۔
کنگ فہد قومی لائبریری  58 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنی ہوئی ہے۔ 30 ہزار مربع میٹر پر لائبریری پارک بنایاگیا ہے۔ لائبریری میں 300 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنی ہوئی ہے۔ لائبریری چار منزلہ ہے اور یہ عرب طرز تعمیر اور سنگ مرمر کے نقوش سے مزین ہے۔

 

شیئر: