Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ انڈین اداکار جنہوں نے فلموں میں بلامعاوضہ کام کیا

امیتابھ بچن نے صرف ایک ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں فلم کے پیسے لینے سے انکار کردیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین فلم انڈسٹری میں باکس آفس پر زیادہ کمانے والی فلموں کا بجٹ اکثر اربوں میں ہوتا ہے اور اس کا بڑا حصہ اس فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کے معاوضے میں جاتا ہے۔
لیکن ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اتنی بڑی انڈین فلم انڈسٹری میں ایسے بہت بڑے بڑے اداکار موجود ہیں جنہوں نے بغیر معاوضے کے فلموں میں کام کیا ہو اور فلمیں بھی ایسی جنہیں لاکھوں لوگوں نے سینما گھروں میں جاکر دیکھا ہو۔
دیپیکا پڈوکون
انڈین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار دور حاضر کی مشہور ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور بالی وڈ کے بڑے پردے پر ان کی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ فلم انہوں نے فلمسازوں سے بغیر معاوضہ لیے کی تھی۔

راجکمار راؤ
راجکمار راؤ انڈین فلم انڈسٹری منجھے ہوئے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور ان کی فلمیں ہمیشہ کمرشل نہیں ہوتیں بلکہ وہ اکثر آرٹس فلموں میں بھی کام کرتے ہیں۔
ان کی ایک ایسی ہی فلم ’ٹریپڈ‘ تھی جس کے بارے میں راجکمار راؤ خود کہتے ہیں کہ ’کچھ فلمیں باکس آفس کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ زندگی کے لیے ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’آج سے 50 سال بعد جب میں موجود نہیں ہوں گا اور لوگ میری 10 فلموں کی بات کریں گے تو ان میں سب سے اوپر ٹریپڈ ہوگی۔‘
راجکمار راؤ نے وکرم ادتیا موٹوانی کی اس فلم کے لیے انہوں نے معاوضہ نہیں لیا تھا۔

سونم کپور
انڈیا کے مشہور ترین اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے 2013 میں ریلیز ہونے فلم ’بھاگ مکھا بھاگ‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا جس کے لیے انہوں نے صرف 11 روپے معاوضہ لیا تھا اور اس کی تصدیق ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا اپنے کتاب میں کرچکے ہیں۔

امیتابھ بچن
بالی وڈ کے شہنشاں امیتابھ بچن نے سال 2017 میں اپنی فلم ’بلیک‘ کے 12 سال مکمل ہونے پر ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ رانی مکھرجی کے ساتھ یہ فلم انہوں نے بغیر پیسے لیے کی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں صرف سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور جب موقع ملا تو اچھا لگا اور میں نے اس فلم کی تنخواہ نہیں لی تھی۔‘

شاہد کپور
ایک ڈانسر سے مین سٹریم ہیرو تک کا سفر کرنے والے شاہد کپور کی فلم ’حیدر‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم بنانے والے وشال بھردواج کے مطابق جب یہ پراجیکٹ شروع ہوا تو انہوں نے اور شاہد کپور نے یہ فیصلہ کیا کہ اس فلم کا بجٹ کافی زیادہ ہے اور ہمیں اس پر مذید پیسوں کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔
وشال بھردواج کا مزید کہنا تھا کہ شاہد کپور نے اس فلم کے پیسے نہیں لیے تھے اور ان دونوں کے درمیان راز تھا۔

نواز الدین صدیقی
نواز الدین صدیقی نے ’منٹو‘ فلم میں سعادت حسین منٹو کا کردار ادا کیا تھا اور اتنی بڑی شخصیت کے کردار کے ساتھ انصاف کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔
فلم کی ہدایتکار نندتا داس نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا کردار تھا جس کے لیے کوئی اداکار کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن اس فلم کے لیے کوئی پیسہ نہ لینا ںواز کا بڑاپن پے۔‘
نواز الدین نے اس فلم کے لیے صرف ایک روپیہ لیا تھا۔

سلمان خان
بالی وڈ کے بھائی کہلانے والے سلمان خان نے بھی کئی فلموں بشمول ’تیس مار خان‘، ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’سن آف سردار‘ میں مختصر کردار ادا کیے اور ان میں سے بھی فلم کے لیے انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔

شیئر: