Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈیوس انٹرنیشنل اکنامک فورم‘ میں سعودی قہوے کی مقبولیت

نوجوان مملکت کی سیاحت کے حوالے سے معلومات فراہم کررہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
ڈیوس ورلڈ اکنامک فورم کے مہمان سعودی قہوے اور مملکت کے عوامی پکوانوں میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔
اخبار  24 کے  مطابق سعودی محکمہ سیاحت کے ترجمان عبداللہ الدخیل نے کہا ہے کہ ڈیوس ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی پکوانوں اور قہوے کے تعارف کا پروگرام مملکت کے سیاحتی نوادر اور عجائبات سے واقف کرانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ 
الدخیل نے توجہ دلائی کہ سعودی پکوانوں کا تعارف سعودی کلچر سے روشناس کرانے میں موثر ثابت ہورہا ہے۔

سعودی کیفے میں آم اور تربوز بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

ورلڈ اکنامک فورم کے مہمان سعودی قہوہ ہاؤس میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ ہمارے نوجوان انہیں مملکت میں سیاحت کے حوالے سے کیا کچھ ہے اس کی بابت دلچسپ انداز میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔ 
الدخیل نے بتایا کہ سعودی پکوانوں کے علاوہ جازان کے آم، قصیم کے تربوز بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ اس سے سیاحوں میں سعودی ثقافت کے تنوع کا پیغام جارہا ہے۔ سعودی قہوے کے ساتھ مقامی مٹھائیاں بھی پیش کی جارہی ہیں۔ 

یہاں آنے والے لوگ سعودی پکوان پسند کررہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

سعودی قہوہ ہاؤس آنے والے شاندار میزبانی پر خوشی اور پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی پکوان عمدہ ہیں اور قہوے کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہے جبکہ پیش کرنے والوں کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ لطف کو دوبالا کیےہوئے ہے۔ ہمارے دل میں یہ خواہش جاگ رہی ہے کہ پہلی فرصت میں سیر و سیاحت کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا جائے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: