Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن ٹو: امیرماجد پارک میں آج ’پاکستان نائٹ ‘ کا پروگرام ہوگا

پاکستانی ثقافتی شوز کے علاوہ موسیقی کے پروگرام پیش کیے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ سیزن کے حوالے سے جاری تفریحی پروگراموں کے تحت ’شہزادہ ماجد پارک‘ میں آج پاکستان نائٹ کے عنوان سے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ کے مختلف مقامات پرسالانہ تفریحی میلے ’جدہ سیزن 2‘ کے حوالے سے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
امسال تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد شہرکے مختلف مقامات پرکیا گیا ہے جن میں کورنیش، جدہ سپرڈوم اورامیرماجد پارک بھی شامل ہے۔
امیرماجد پارک میں منعقدہ پروگراموں میں اگرچہ شرکت کرنے کا کوئی ٹکٹ نہیں تاہم ازدحام پرقابوپانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آن لائن بکنگ کرانا ضروری ہے۔

 امیرماجد پارک میں داخلہ مفت ہے تاہم آن لائن بکنگ کرانا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

آن لائن بکنگ کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔ امیرماجد پارک میں داخلے کےلیے آن لائن بکنگ جدہ سیزن کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔
امیرماجد پارک میں مختلف ممالک کی تہذیب وثقافت کواجاگرکرنے کے لیے پروگرام پیش کیے جارہے  ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان نائٹ میں موسیقی کے مختلف پروگراموں کے علاوہ مزاحیہ فنکارشکیل صدیقی کا بھی ہوگا۔
واضح رہے جدہ کے شہزادہ ماجد پارک میں یومیہ تفریحی سرگرمیوں کا آغاز شام 5 بجے ہوتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتی ہیں۔
پارک میں داخل ہونے کےلیے پیشگی بکنگ کرانا ضروری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پارک کے داخلی راستوں پراہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو بارکوڈ اسکینرز کے ذریعے بکنگ کی کنفرمیشن کے بعد ہی لوگوں کو پارک میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
 

شیئر: