Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین کے لیے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نئی ہدایات؟

کرایہ کی ادائیگی ’سداد‘ سسٹم کے ذریعے کی جائے (فوٹو، ٹوئٹر)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ٹیکسیوں کےلیے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔  گاڑیوں میں ڈیجیٹل میٹروں کے علاوہ بل پرنٹ کرنے سہولت بھی فراہم کی جائے۔
اخبار 24 نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ سروس لیموزینز میں ایسے ڈیجیٹل میٹرنصب کیے جائیں جن میں طے کی جانے والی مسافت ، گاڑی کی رفتار، بل نمبر، لیموزین کے ادارے کا نام اور ٹیکس نمبر بھی درج ہو۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لیموزین کمپنیوں کے لیے جاری کیے جانے والے ضوابط کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ٹیکسی میں کرایے کی ادائیگی ’سداد ‘ کے ذریعے کی جائے جس کےلیے لیموزین میں اسپن سسٹم کی سہولت فراہم کی جائے۔
لیموزین میں اسپن سسٹم کی فراہمی کے بعد کرایہ بینک کارڈ کے ذریعہ ادا کیا جاسکے گا جس سے صارفین کو بھی کافی سہولت ہوگی۔ ٹیکسیوں میں سوارہونے والوں کا وزن معلوم کرنے کے لیے سیٹوں پرخصوصی سینسرز بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اس سے قبل لیموزین ڈرائیوروں کےلیے مخصوص یونیفارم کے قواعد جاری کیے گئے تھے جس میں ایپ ٹیکسی کے ڈرائیور بھی شامل ہیں

شیئر: