Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین ڈرائیوروں کے لیے نیا یونیفارم، خلاف ورزی پر 500 ریال جرمانہ

’ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے فیصلے پر عملدرآمد 12 جولائی سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لیموزین ڈرائیوروں کو ضابطے کے مطابق یونیفارم کی پابندی کرنی ہوگی۔ خلاف ورزی پر 500 ریال جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے فیصلے پر عملدرآمد 12 جولائی سے ہوگا۔
جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لیموزین کے شعبے کو منظم اور معیار کو بلند کرنے کے لیے تمام ڈرائیوروں کو یکساں وردی کا پابند بنایا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تمام لیموزین کمپنیاں اپنے ڈرائیوروں کو وردیاں فراہم کرنے کی پابند ہوں گی‘۔
’لیموزین ڈرائیوروں کی وردی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی سے منظور شدہ ہوگی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ فیصلہ مقررہ تاریخ سے ملک بھر میں لیموزین ڈرائیوروں پر لاگو ہوگا‘۔
 

شیئر: