Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ ثناء ، عامر کی ہیروئن ہونگی؟

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ آئندہ آنیوالی فلم میں عامر خان کی ہیروئن ہوسکتی ہیں۔’’دنگل ‘‘فلم سے مشہور ہونے والی ثناء نے عامر کی نئی فلم کیلئے اسکرین ٹیسٹ دیا ہے۔جس کا نام ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ ہوگا۔ جب سے اس کا اعلان ہوا ہے تب سے ہی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ عالیہ بھٹ، فاطمہ ثنا ء ، سارہ علی خان ،شردھا کپور اور کریتی سینن میں سے کوئی ایک ان کی ہیروئن ہوگی۔ فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن یش راج فلمز کی کسی بھی فلم میں یکجا ہونگے لیکن اب اسکرین ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فاطمہ ثناء ہی ان کی ہیروئن بنیں گی۔

شیئر: