Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنکار کا اپنے آرٹ کو اجاگر کرنے کا منفرد انداز

حازم الاحدیل نے خاص تصاویر میں عالمی شخصیات کو تاریخی علاقوں میں ضم کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے 26 سالہ فوٹوگرافر، گرافک ڈیزائنر اور ڈیجیٹل آرٹسٹ حازم الاحدیل نے عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور کارٹون کرداروں کی تصاویر کو جدہ کے تاریخی علاقے اور طائف کے پرفضا مقام اور دیگر تاریخی مقامات میں ضم کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فنکارنے ڈزنی کی شہزادی عرورہ کو پرفضا مقام اور تاریخی گلیوں میں نظر آنے کا تصور بھی اپنے فن پاروں میں دیا ہے۔

حازم الاحدیل نے اپنی تیار کردہ تصاویر میں جدہ کا تاریخی علاقہ، جدہ واٹر فرنٹ کے علاوہ طائف، نیوم اور تبوک جیسے شہروں کو اجاگر کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مختلف قدرتی مناظر اور مختلف سڑکوں کو بھی اپنے فن پاروں میں نمایاں مقام دیا ہے۔

سعودی فنکار کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اس فن میں دلچسپی رہی ہے اور اسی جذبے اور شوق کے باعث انہوں نے اپنے فن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
سعودی فنکار کا کہنا ہے کہ میرا سب سے زیادہ پسندیدہ آرٹ ورک وہ ہے جہاں میں نے تبوک کی پرانی گلیوں میں روس کے سابق حکمران مائیکل میخائیلووچ کی بڑی بیٹی اناستاسیا میخائیلو کی موجودگی کا تصور ابھارا ہے۔
یہ ایک ایسا نادر شاہکار ہے جس میں عرب تہذیب کے ساتھ روس کی معروف شخصیت کو ضم کیا گیا اور اسی انضمام کی وجہ سے یہ میرا پسندیدہ فریم ہے، اس شاہکار کے بعد ہی مجھے دیگر خیالات پر کام کرنے کا موقع ملا۔

اس تصویر میں مجھے ان کا کلاسیکل لباس پر کام کرنا بہت پسند تھا اور میں نے سوچا کہ یہ کام تصویر کے لیے میرے تصور کے مطابق ہے۔
سعودی فنکار نے مزید بتایا کہ میں تصویر کی جگہ کی بنیاد پر ہی بین الاقوامی شخصیت یا کسی کارٹون کردار کے انضمام پر اپنے کام کا آغاز کرتا ہوں۔
جب میں ایک کیفے پر بیٹھا کافی سے لطف اندوز ہو رہا تھا تو ایک خالی نشست کو دیکھ کرسوچ رہا تھا کہ جدہ کے تاریخی علاقے میں ایک بین الاقوامی شخصیت یہاں موجود ہو تو کیسا لگے، میں اپنے تخیل میں کسی بھی جگہ پر معروف شخصیت کو سمو سکتا ہوں۔

اسی طرح اپنے سامنے والے منظر کی تصویر کشی کی اور معروف کرداروں کو اس کے ساتھ یکجا کر دیا۔
سعودی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے حقیقت پسندانہ کاموں اور پینٹنگز کے ساتھ بہت سی نمائشوں میں حصہ لیا، میں نے فیشن کے شعبے میں بھی حصہ لیا اور پینٹنگز کے مزید پراجیکٹس میں حصہ لینے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔
 

شیئر: