Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سست رفتار انٹرنیٹ، فلپائن کا سٹارلنک کے لیے لائسنس

فلپائن جنوب مشرقی ایشیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ میں کافی ممالک سے پیچھے ہے (فوٹو: اے پی)
فلپائن نے سست رفتار انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے الیکٹرک کاروں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ہائی سپیڈ سٹیلائٹ انٹرنیٹ ’سٹار لنک‘ کو لائسنس دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلپائن کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن (این ٹی سی) نے کہا کہ سٹار لنک کو لائسنس دینے کا مطلب ہے کہ کمپنی براہ راست سٹیلائٹ سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتی ہے اور پورے ملک میں انٹرنیٹ مہیا کرنے کے لیے براڈ بینڈ آپریٹ کر سکتی ہے۔
این ٹی سی کے مطابق سٹارلنک اگلے چند مہینوں میں یہ سروس مہیا کرے گی، اور جنوب مشرقی ایشیا میں فلپائن پہلا ملک ہے جو سٹارلنک سروس فراہم کرے گا۔
’سٹارلنک ویڈیو کالز، آن لائن گیمنگ، سٹریمنگ اور دیگر ہائی ڈیٹا سرگرمیوں کو ممکن بنائے گی جو اس سے پہلے سٹیلائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے ممکن نہ تھا۔‘
اس وقت سٹارلنک کی سروسز دنیا بھر کے 30 ممالک میں مہیا کی گئی ہیں جن میں زیادہ تر امریکہ اور یورپی ممالک شامل ہیں۔
کمپنی نے اب تک دو ہزار سٹیلائٹ شامل کیے ہیں اور ہزاروں سٹیلائٹ مزید لگانے کا پلان ہے۔
سنیچر کو کی جانے والی کئی ٹویٹس میں ایلون مسک نے کہا کہ ’ایک سٹارلنک سینکڑوں طلبہ والے سکول کے لیے کافی ہے۔ اس سے لوگوں کو غربت سے نکالا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ مہیا کرنے سے آپ لوگوں کو مچھلیوں کا شکار سکھا سکتے ہیں۔‘
فلپائن جنوب مشرقی ایشیا میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ میں کافی ممالک سے پیچھے ہے۔ سپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق فلپائن کی موبائل میں 95 ویں اور براڈ بینڈ میں 59 ویں رینکنگ ہے۔
منیلا سائبر سکیورٹی کے ماہر سٹیفن کٹلر نے کہا کہ ’میں سٹارلنک کے بارے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں جس کے ذریعے کم قیمت میں ہائی سپیڈ ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: