Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 200 روپے ریکارڈ کی گئی۔ (تصویر: روئٹرز)
پاکستان میں اتوار کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 200 اور قیمت فروخت 202 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 29 مئی کو سعودی ریال کی قیمت خرید 52.6 اور قیمت فروخت 53.6 روپے رہی۔ اماراتی درہم کی قیمت خرید 53.9 اور قیمت فروخت 54.6 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 252 اور قیمت فروخت 254.5 روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں میں اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید 140 اور قیمت فروخت 141.5 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 154.5 اور قیمت فروخت 156.5 رہی۔
واضح رہے پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے اور دوست ممالک کی جانب سے سہولت ملنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات تقریباً طے ہو گئے ہیں جس کی وجہ روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

شیئر: