Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے کے ذریعے سال رواں 25 فیصد زیادہ سامان کی منتقلی

مال گاڑیوں کے ذریعے 5.5 ملین ٹن سے زیادہ دھاتیں اور سامان منتقل کیا گیا(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی ریلوے (سار) نے مال گاڑیوں کے ذریعے سال رواں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ سامان منتقل کیا ہے۔
مال گاڑیوں کے ذریعے 5.5 ملین ٹن سے زیادہ دھاتیں اور سامان منتقل کرکے نیا ریکارڈ قائم  کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قائم مقام مارکیٹنگ ڈائریکٹر جنرل ھشام اشقر نے بتایا کہ ’سعودی ریلوے نے مملکت میں صنعتی و تجارتی اداروں کو لاجسٹک سہولتوں کی فراہمی میں تعاون کیا ہے’۔ 
’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ سامان منتقل کرنے سے تجارتی اور صنعتی اداروں کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے‘۔ 
مال گاڑیوں سے سامان کی منتقلی سے 197 ہزار میٹرک ٹن کے مساوی کاربن ڈائی آکسائڈ پر کنٹرول کیا جاسکا جبکہ 9 لاکھ بیرل سے زیادہ ڈیزل کی بھی بچت ہوئی ہے۔ یہ سامان پہلے ٹرکوں سے منتقل کیا جاتا تھا۔
ھشام اشقر نے بتایا کہ ’مال گاڑیوں کے ذریعے سامان کی ترسیل سے ٹریفک حادثات میں کمی ہوئی ہے۔ یہ سامان 2 لاکھ  30 ہزار سے زیادہ ٹرک منتقل کرتے تھے۔ مال گاڑیوں نے 1.2 ملین کلو میٹر سے زیادہ کی مسافت طے کی ہے‘۔

شیئر: