Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے رانا ثنا اللہ عدالت طلب

رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کے لیے طلب کر لیا ہے۔
منگل کو انسداد منشیات کے جج محمد نعیم شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس 25 جون کو مقرر ہوا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق رانا ثنا اللہ کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل کے لیے کہا گیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ رانا ثنا اللہ کے شریک ملزموں نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لے لیا جس کی بنیاد پر عدالت نے درخواستوں کو نمٹا دیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق رانا ثنا اللہ کے وکیل کے عدالت کو وزیر داخلہ کو جلد اسلام آباد پہنچنا ہے اس لیے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت پر کی جائے۔
خیال رہے یکم جولائی 2019 کو اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر گرفتار کیا تھا اور ان کی گاڑی سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہونے کا دعوٰی کیا تھا، اور انہوں نے چند ماہ جیل میں بھی گزارے تھے۔

شیئر: